اسرائیل کا ایران پر حملہ بدترین دہشت گردی ،جماعت اسلامی حلقہ خواتین
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )اسرائیل کا ایران پر حملہ بدترین دہشت گردی ہے ،حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد کی ناظمہ قدسیہ ناموس نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں مسلسل انسانیت سوز مظالم اور بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے ۔
عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی اسرائیل کی کھلی پشت پناہی کے مترادف ہے ۔ وقت آگیا ہے کہ تمام مسلم حکمران متحد ہو کر اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف فوری اور مؤثر اقدامات کریں۔