اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔۔۔
ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس جواد طارق نے میڈیا کو بتا یا کہ 22 سالہ طالبہ ایمان کے قتل میں ملوث ملزم فیروز جھنگ کا رہائشی ہے اور قتل کے بعد روپوش تھا، ملزم ریپ کے کیس میں سابق چالان یافتہ اور موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہے \"ریسکیو\"15-میں میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے بتا یا ملزم \"کائنات گرلز ہاسٹل \"میں واردات کی نیت سے داخل ہوا تھا،جہاں اس نے گولی چلائی جو مقتولہ کے قتل کی وجہ بنی۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے ، ملزم کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان کرکے مجاز عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔