پارلیمنٹ ہا ؤس میں مستحکم پارلیمان کے حوالہ سے ورکشاپ
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) مستحکم پارلیمان کے یورپی یونین سے معاونت یافتہ منصوبے کے تحت ایک اعلیٰ سطح ورکشاپ کا انعقاد پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔۔۔
ورکشاپ میں قانون سازوں، سفارتکاروں، مصنوعی ذہانت کے ماہرین اور میڈیا پیشہ ور افراد نے شرکت کی تاکہ اس بات کا جائزہ لیا جا سکے کہ کس طرح AI کو شفاف، مؤثر اور معیاری طریقے سے قانون سازی کے عمل میں شامل کیا جا سکتا ہے ۔یورپی یونین کی سفیر برائے پاکستان، ڈاکٹر رینا کیونکا نے خطاب کرتے ہوئے ذمہ دارانہ AI گورننس کے لیے عالمی معیار قائم کرنے میں یورپی یونین کی قیادت کو اجاگر کیا۔