خاتون نے بیٹے سے مل کر 17سالہ نوجوان کی شہ رگ کاٹ دی

خاتون نے بیٹے سے مل کر 17سالہ نوجوان کی شہ رگ کاٹ دی

راولپنڈی ( خبر نگار ) تھانہ وارث خان کے علاقے ڈھوک الٰہی بخش میں سابقہ رنجش پر خاتون نے مبینہ طور پر بیٹے سے مل کر 17 سالہ نوجوان کی شہ رگ کاٹ کر اسے ابدی نیند سلا دیا۔۔۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت طلحہ کے نام سے ہوئی جسے گلے پر چھری پھیر کر قتل کیا گیا ، پولیس نے قتل کے الزام میں خاتون اور اس کے بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ سابقہ رنجش کی بنا پر پیش آیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں