ینگ لیڈرز پختونخوا، طلبہ کا سینیٹ کا دورہ، قانون سازی کا مشاہدہ
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں دو مختلف تعلیمی و نوجوان قیادت کے وفود نے سینیٹ کا دورہ کیا۔
ینگ لیڈرز پارلیمنٹ خیبر پختونخوا کے 45رکنی وفد اور گرین لینڈ پبلک سکول روات بھوربن مری کے طلبا و فیکلٹی ممبران پر مشتمل 33 رکنی وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں انہیں سینیٹ کی تاریخ، اہم قومی واقعات، آئینی ترقی اور پارلیمانی ارتقا پر مبنی جامع ڈاکیومنٹری دکھائی گئی جس کے ذریعے وفود کو پارلیمانی روایات، سینیٹ کے کردار اور اس کی آئینی اہمیت کے بارے میں آگاہی ہوئی۔وفود کو سینیٹ ہال میں ایوان بالا کے اجلاس کی کارروائی کا مشاہدہ کرایا گیا اور قانون سازی کے مراحل، پارلیمانی طریقہ کار، اور سینیٹ کی عملی کارروائیوں سے آگاہ کیا گیا۔دونوں وفود نے مطالعاتی دورے کو مفید اور معلوماتی قرار دیا اور کہا نہ صرف ان کی معلومات میں اضافہ ہوا بلکہ پیشہ ورانہ و تعلیمی صلاحیتوں کو بھی نکھار ملا ہے ۔