اکوڑہ خٹک، والدہ کے دوسری شادی کرنے پر بیٹوں نے سوتیلے والد کو قتل کر دیا

 اکوڑہ خٹک، والدہ کے دوسری شادی کرنے  پر بیٹوں نے سوتیلے والد کو قتل کر دیا

نوشہرہ (نمائندہ دنیا) اکوڑہ خٹک میں سوتیلے بیٹوں نے فائرنگ کرکے والد کو قتل کر دیا ، ملزمان والدہ کی دوسری شادی کرنے پر ناراض تھے ۔

مسماۃ زاہدہ نے شوہر کی وفات کے بعد 28سالہ نوجوان واصف نواز سکنہ جڑوبہ چراٹ سے شادی رچالی تھی ۔پولیس کے مطابق مقتول واصف نواز زا ہدہ سے ملنے اس کے گھر آیا تو بیٹوں کاشف اقبال اور راشد اقبال نے پستول سے فائرنگ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتاردیا اور فرار ہوگئے ۔ مقدمہ درج کرلیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں