اسلام آباد سے 22اشتہاریوں سمیت 41جرائم پیشہ افراد گرفتار
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جر ائم میں ملوث 22 اشتہاریوں سمیت 41جر ائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 870بوتل شراب،11 پستول ، ایک کلاشنکوف ،ایک رائفل اور ایک گن معہ ایمو نیشن برآمد کرلی۔
کارروا ئیاں تھانہ کوہسار ، تھانہ کراچی کمپنی ،تھانہ رمنا، تھانہ ترنول ، تھانہ سنگجانی ، تھانہ کھنہ ،تھانہ کورال ،تھانہ سہالہ ، تھانہ ہمک اور تھانہ شہزادٹائون پولیس ٹیموں نے کیں ۔ علاوہ ازیں اسلام آباد پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور منشیات فروشی میں ملوث 96ملزمان کو گرفتارکرکے 26کلو گرام سے زائد ہیروئن،1195گرام سے زائد آئس، 370 گر ام سے زائد چرس، 816بوتلیں شراب،35مختلف بور کے پستول، تین رائفلیں اور 13خنجر برآمد کیے ۔