تھل لمیٹڈ نے SAPکے نئے سافٹ ویئر کا کامیا بی سے نفاذ کر دیا

اسلام آباد(دنیا ر پورٹ ) پاکستان میں مینوفیکچرنگ کے شعبے میں ایک نمایاں ادارے تھل لمیٹڈ نے اپنی ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں ایک اہم قدم اْٹھاتے ہوئے RISE with SAP کا کامیابی سے نفاذ کر دیا ہے ۔
تھل لمیٹڈ کے سی ای او اور ہاؤس آف حبیب کے وائس چیئرمین طیب ترین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آج تھل لمیٹڈ کے لیے ایک انقلابی دن ہے ۔ RISE with SAP گو لائیو ہمارے آئی ٹی نظام کو جدید بنانے کے ساتھ ساتھ ہماری ٹیم کو اہم معلومات تک بر وقت رسائی حاصل کرنے کے قابل بنائے گا۔ ایس اے پی پاکستان، افغانستان، عراق اور بحرین کے منیجنگ ڈائریکٹر، ثاقب احمد نے اس موقع پر کہا کہ ہم تھل لمیٹڈ کے ایک پائیدار انٹرپرائز بننے کے اس سفر میں شراکت دار ی پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ تھل لمیٹڈ کے چیف انفارمیشن آفیسر نورالصمد نے کہاS/ 4HANA RISE with SAP کی جانب ہموار اپ گریڈنگ ہماری آئی ٹی ٹیم کی محنت اور SAP کے ساتھ ہماری مضبوط شراکت داری کا ثبوت ہے ۔