ہاؤسنگ اتھارٹی کے کمرشل پلاٹس کی نیلامی آج سے شروع

ہاؤسنگ اتھارٹی کے کمرشل پلاٹس کی نیلامی آج سے شروع

اسلام آباد (اے پی پی) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے زیراہتمام سیکٹرز G-13اور G-14میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی 18اور 19جون کو ہو گی۔

اتھارٹی کے حکام نے بتایاکہ نیلامی 18اور 19جون کو اورا گرینڈ ایونٹ کمپلیکس E-11میں ہوگی، آکشن کمیٹی اور آکشن مینجمنٹ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ بجٹ ریلیف بھی اس آکشن پر لاگو ہوگا۔ نیلامی کیلئے پیش کیے جانے والے کمرشل پلاٹس کی ریزرو قیمتیں بھی حتمی طور پر طے کی جاچکی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں