یونیورسٹی طالبہ کے قتل کا ملزم شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیجنے کا حکم

یونیورسٹی طالبہ کے قتل کا ملزم شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیجنے کا حکم

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)ڈیوٹی مجسٹریٹ محمد آصف ہنجرا کی عدالت نے یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ ایمان کو پرائیویٹ ہاسٹل میں قتل کرنے کے کیس میں دو ماہ بعد گرفتار ملزم فیروز کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران پولیس نے ملزم فیروز کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیجنے کی استدعا کی، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ پولیس کی جانب سے ملزم کو 2ماہ بعد پیر کے روز گرفتار کیا گیا تھا، طالبہ ایمان کے قتل کا مقدمہ 19کو اپریل کو تھانہ رمنا میں درج کیا گیا تھا، ملزم قتل کی واردات کے بعد روپوش ہوگیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں