پی پی ورکرز کا صدر مملکت سے من پسند جیالوں کی ملاقات کرانے پر تحفظات کا اظہار

پی پی ورکرز کا صدر مملکت سے من پسند  جیالوں کی ملاقات کرانے پر تحفظات کا اظہار

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، خبرنگار) پیپلزپارٹی راولپنڈی کے ورکرز نے صدر آصف زرداری سے من پسند جیالوں کی ملاقات کرانے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے۔۔۔

 الیکشن میں راہ فرار اختیار کرنے پر عامر فدا پراچہ کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا اور کہا طویل عرصے سے پارٹی کے نظریاتی ورکرز اور قیادت کے مابین رکاوٹ کھڑی کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی راولپنڈی کینٹ کے صدر ملک قاسم ادریس، ممبر پنجاب کونسل بنارس چودھری، توقیر عباسی، ناصر میر، عبدالرحمن توکلی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ذیلی تنظیموں کے عہدیدار بڑی تعداد میں موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں