ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) اسلام آباد پولیس میں 40 سالہ سروس کے بعد ریٹائر ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس عبدالرشید کے اعزاز میں الوداعی تقریب ہوئی۔۔۔
مہمان خصوصی ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ریٹائرمنٹ سروس کا حصہ ہے، دوران سروس کوشش کرنی چاہیے کہ کچھ ایسے کارنامے انجام دیں تا کہ آپ کا نام روشن ہو اور اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے۔ انہوں نے ریٹائرڈ آفیسر کو اعزازی پولیس شیلڈ پیش کی۔