حکومت عوام دوست بجٹ کیلئے سرگرم : ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے سینیٹر احمد خان سمیت مختلف پارلیمنٹیرینز اور شخصیات نے ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی، معاشی اور پارلیمانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا حکومت عوام دوست بجٹ دینے کیلئے سرگرم ہے جس میں یہ یقینی بنایا گیا کہ عام شہری کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔ معیشت کی بحالی، روزگار کے مواقع اور مہنگائی میں کمی کیلئے بجٹ میں ٹھوس اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔ حکومت ملکی ترقی، سماجی بہبود اور معاشی خوشحالی کیلئے مؤثر حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہے۔ توانائی، صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کو ترجیح دی جارہی ہے۔