وزیر آئی ٹی سے مصری سفیر کی ملاقات، تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (این این آئی) وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ سے پاکستان میں مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب عبد الحمید حسن نے ملاقات کی۔۔۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ،ڈیجیٹل شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ سائبر سکیورٹی اور میری ٹائم کیبلز کے شعبے میں مشترکہ ورکشاپس کے انعقاد پر مشاورت کی گئی۔ شزا فاطمہ نے کہا پاکستان کے ہیکاتھونز کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ مصری نوجوان ان مقابلوں میں حصہ لیں۔ مصر کا آؤٹ سورسنگ ہدف اور نیشنل ڈیجیٹائزیشن ایجنڈا ڈیجیٹل پاکستان وژن سے ہم آہنگ ہے۔ پاکستان 7سب میرین کیبلز کے ذریعے ٹیلی کام رابطوں کا مؤثر نیٹ ورک رکھتا ہے، ہم مستقبل میں مصر کے ساتھ شراکت داری کے خواہاں ہیں۔