وفاقی وزیر صحت کا گلگت بلتستان کا دورہ، پولیو سے متعلق بریفنگ

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے گلگت بلتستان کا دورہ کیا، انہیں پولیو کی صورت حال اور اقدامات پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق بھی موجود تھیں۔
مصطفی کمال نے کہا گلگت بلتستان کے ضلع دیامر سے رواں برس کا پہلا پولیو کیس سامنے آیا ہے، ملک کے کئی اضلاع میں پولیو وائرس کی موجودگی باعث تشویش ہے، مصطفی کمال نے کہا افغانستان میں بھی اس وقت وسیع پیمانے پر انسدادِ پولیو مہم جاری ہے۔ والدین اپنے بچوں سے دشمنی نہ کریں، یہی بچے کل آپ کا سہارا بنیں گے، والدین بچوں کو ہر مرتبہ پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔