تجارتی تنظیموں کے قواعد میں اصلاحات کیلئے مشاورتی مہم کا آغاز

تجارتی تنظیموں کے قواعد میں اصلاحات کیلئے مشاورتی مہم کا آغاز

اسلام آباد (نامہ نگار) وزارت تجارت نے تجارتی تنظیموں کے قواعد 2013 میں اصلاحات کیلئے ملک گیر آگاہی اور مشاورتی نشستوں کی مہم کا آغاز کر دیا۔

جاری بیان کے مطابق اس اقدام کا مقصد شفاف، شمولیتی اور مستقبل سے ہم آہنگ ضابطہ کار کی تیاری ہے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اس موقع پر کہا تجارتی تنظیموں کے قواعد گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے نظرثانی کے بغیر چل رہے تھے، جس سے قانونی تنازعات میں اضافہ، کارپوریٹ گورننس کی کمزوری اور پالیسی سازی میں تجارتی اداروں کا اثر کم ہونے جیسے مسائل پیدا ہوئے۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے اصلاحاتی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ لاہور میں مشاورتی نشست 18جون اور اسلام آباد میں 19جون کو ہو گی جن میں سندھ، بلوچستان، پنجاب، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کی تجارتی تنظیمیں شرکت کریں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں