بجٹ میں کسانوں کیلئے عملی اقدامات کر رہے : وزیر غذائی تحفظ

بجٹ میں کسانوں کیلئے عملی اقدامات کر رہے : وزیر غذائی تحفظ

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان حالیہ بجٹ میں کسانوں کیلئے متعدد عملی اور پائیدار اقدامات کر رہی ہے تاکہ زرعی شعبے کو فروغ دیا جاسکے اور معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیرِ مملکت قومی غذائی تحفظ رشید احمد خان اور رکن صوبائی اسمبلی رانا محمد سلیم کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ رانا تنویر نے کہا کہ حکومتِ پاکستان کسانوں کیلئے بجٹ میں عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ زراعت کو فروغ ملے اور معیشت مضبوط ہو۔ موجودہ حکومت زراعت کو ریڑھ کی ہڈی سمجھتی ہے اور کسانوں کو سبسڈی، بلاسود قرضے، جدید ٹیکنالوجی، معیاری بیج، کھاد، زرعی مشینری، اور واٹر مینجمنٹ کیلئے خصوصی پیکجز دے رہی اور ڈیجیٹل زراعت، موسمیاتی تبدیلیوں سے مطابقت رکھنے والی ٹیکنالوجیز، زرعی تحقیق اور جدید تربیت یافتہ افرادی قوت پر بھی کام کر رہی ہے۔ رانا تنویر نے کہا حکومت کا ہدف خوشحال کسان، مضبوط معیشت اور پائیدار زرعی نظام ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں