بیرسٹر سلطان سے تنویر الیاس کی ملاقات کشمیریوں پر مظالم پر اظہار تشویش

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری سے صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر، سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے بھارتی ریشہ دوانیاںختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے پر زور دیا۔