حکومت فنون لطیفہ کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے ، سیدال خان
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے پارلیمنٹ ہاؤس میں پی اے آر سی کے چیئرمین ڈاکٹر غلام علی، معروف اداکار اور شوبز سٹار ایوب کھو سہ ، قبائلی رہنما سرور خان ناصر، طلبا اور مختلف کاروباری شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ملاقات کی۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ حکومت فنکاروں، ادیبوں، شاعروں اور تخلیقی شعبوں سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے ۔ فنونِ لطیفہ کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔انہوںنے کہا ملک میں استحکام اور خوشحالی کے لیے تمام شعبوں میں ہم آہنگی اور ترقی ضروری ہے ۔ حکومت کی کوشش ہے کہ ہر طبقے کو مساوی مواقع فراہم کیے جائیں ۔