صارفین بجلی کی شکایات کا بروقت ازالہ آ ئیسکو کی اولین ترجیح ،چیف انجینئر آپریشن

صارفین بجلی کی شکایات کا بروقت ازالہ  آ ئیسکو کی اولین ترجیح ،چیف انجینئر آپریشن

اسلام آ باد (دنیا رپور ٹ ) چیف ایگز یکٹو آئیسکو محمد نعیم جان کی ہدایات پر چیف انجینئر آپریشن محمد کاشف شاہ نے آئیسکو ہیڈ آفس میں ایک ہنگامی اجلاس کی صدرات کرتے ہو ئے کہا صارفین بجلی کی شکایات کا بروقت ازالہ آ ئیسکو کی اولین ترجیح ہے۔

کچھ علاقوں میں شکایات بروقت حل نہ ہونے ،کمپلینٹ دفاتر کے ٹیلی فون نمبرز اٹینڈ نہ ہونے کی شکایت موصول ہو ر ہی ہیں، میں خود مختلف کمپلینٹ دفاتر کے سرپرائز وزٹ کروں گا ، غفلت کا مظاہرہ کرنے والے افسران و سٹاف کیخلاف فوری اور سخت کا رروا ئی کی جا ئیگی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں