جرائم کی شرح میں 33فیصد کمی ہو گئی، اسلام آباد پولیس کا دعویٰ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پچھلے سال کی نسبت سال 2025 میں جرائم کی شرح میں 33 فیصد کمی ر یکارڈ کی گئی جبکہ 5083 مقدمات کے 8784 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے 81 کروڑ روپے سے زائدکا لوٹا گیا مال برآمد ہوا ، 76ہزار شہریوں کو خدمت مراکز سے سہولیات مہیا کی گئیں اور 920پولیس افسران کی ترقیاں کی گئیں ۔ ملزمان کے قبضے سے 81 کروڑ 44لاکھ روپے کا لوٹا گیا مال برآمدہوا، کار و موٹرسائیکل چوری میں ملوث290 گینگز کے 649 ملزمان کو گرفتارکر کے 152 گاڑیاں اور320 موٹرسائیکل برآمد کیے گئے ۔