وفا قی محتسب انسداد ہراسیت نے بینک منیجر کی نوکری سے فراغت کی سزا ختم کر دی

 وفا قی محتسب انسداد ہراسیت نے بینک  منیجر کی نوکری سے فراغت کی سزا ختم کر دی

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوزیہ وقار نے نجی بینک کے سابق برانچ منیجر محمد جمیل کی اپیل پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

 محمد جمیل کو ایک خاتون کولیگ کی جانب سے جنسی ہراسگی کی شکایت کے بعد نوکری سے برخاست کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے اس فیصلے کو فوسپا میں چیلنج کیا تھا ،وفاقی محتسب نے ثبوتوں کا جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ برطرفی جیسی سخت سزا غیر متناسب تھی ،وفاقی محتسب ہراسیت نے برطرفی کے بجائے محمد جمیل کو ایک نچلے عہدے پر تنزلی کی سزا دی اور 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں