ناقص کاکردگی پر ایس ایچ او ہمک معطل ایس ایچ او کھنہ ریسکیو 15 کلوز

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد کے 3 تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دئیے گئے ہیں۔
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے احکامات جاری کر دئیے ۔ عامر حیات ایس ایچ او تھانہ کھنہ ، عرفان عباس ایس ایچ او تھانہ ہمک اور میاں ذولفقار کو ایس ایچ او تھانہ سہالہ تعینات کر دیا گیا۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ کھنہ ریسکیو 15 کلوز جبکہ ایس ایچ او ہمک عمران منیر کو معطل کرکے ریسکیو 15 کلوز کر دیا گیا ہے ۔