چیئر پر سن بی آ ئی ایس پی سے وفاقی وزیر چودھری سالک کی ملاقات

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد سے وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چودھری سالک حسین نے ملاقات کی جس میں بینظیر ہنرمند پروگرام اور مستحق افراد کی بیرون ملک ملازمتوں پر بات چیت کی گئی ۔
بی آئی ایس پی اور وزارت اوورسیز کے درمیان فوکل پرسنز مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، سینیٹر روبینہ خالد نے وزارت سمندر پار پاکستانی کو مکمل سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔