پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری ہمایوں خان کی سلیم مانڈوی والا ، نوید قمر سے ملاقات

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری محمد ہمایوں نے سینیٹ فنانس سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا اور قومی اسمبلی فنانس سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین نوید قمر سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت دیگر ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ہمایوں خان نے ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس نفاذ کے حوالے سے عوام کے مشکلات سے آگاہ کیا اور عوام کو ٹیکس میں ریلیف دینے کی استدعا کی ۔