سراج الحق کا دورہ اکوڑہ خٹک ، جے یو آ ئی(س) کی قیادت سے ملاقات

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کا دورہ کیا اور شہید ابن شہید مولانا عبد الحق ثانی اور جمعیت علما ئے اسلام (س) کی مرکزی قیادت سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مولانا یوسف شاہ و دیگر علما ئے کرام بھی موجود تھے ۔
سراج الحق نے کہا ہے کہ مسلم ممالک کے حکمران متحد ہو جائیں کیوں کہ اہل کفر یکجا ہے اور ایک ایک کر کے مسلم ممالک کو نشانہ بنا رہا ، اگر آج متحد ہو کر قابض صیہو نی ریاست کا مقابلہ نہ کیا تو کل سب کی باری آئے گی۔