کھیوڑہ سے 4بھینسیں چھین لی گئیں

کھیوڑہ سے 4بھینسیں چھین لی گئیں

کھیوڑہ( نمائندہ دنیا) کھیوڑہ میں نامعلوم افراد اسلحہ کی نوک پر 10لاکھ روپے کی 4بھینسیں لے گئے ۔

 عمر حیات اپنے ڈیرے پر سویا ہوا تھا ،رات ایک بجے کے قریب تین نامعلوم ملزم آ ئے اور کہا ہم پولیس ملازم ہیں اور ایک مفرور کو تلاش کررہے ہیں ، عمر حیات کو کمرے میں بندکردیا اور اسلحہ دکھا کر چار بھینسیں لے کر غائب ہو گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں