اسلام آباد میں پر تگال کے قومی دن کی تقریب، کیک کا ٹا گیا

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پرتگال کے قومی دن کی تقریب اسلام آباد میں جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر پاکستان اور پرتگال کے درمیان 75 سالہ سفارتی تعلقات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر برائے پروفیشنل ایجوکیشن خالد مقبول صدیقی ، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ و دیگر نے شرکت کی۔ تقریب کا اہم حصہ کیک کاٹنے کی رسم تھی جو دونوں ممالک کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ کی علامت تھی۔ پرتگال کے سفیر مینوئل فریڈریکو پینیرو دا سلوا نے پاکستان کی دیرینہ شراکت داری پر شکریہ ادا کیا، سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے پرتگالی حکومت اور عوام کو قومی دن پر دلی مبارکباد پیش کی ۔تقریب میں پرتگالی موسیقی، کھانوں اور ثقافتی ورثے کو بھی اجاگر کیا گیا۔