جی ڈی آئی محض تصور نہیں بلکہ ترقی کا مرکزی ستون ، رومینہ خورشید

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیرِ اعظم کی معاونِ برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ جی ڈی آئی محض بین الاقوامی تصور نہیں بلکہ ترقی کا مرکزی ستون ہے ۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (جی ڈی آئی) سیمینار سے خطاب میں کیا ۔
رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ جی ڈی آئی شفافیت، عوامی شمولیت اور مساوات پر مبنی ترقی کا ماڈل ہے ،یہ اقدام میرے دیرینہ خواب کی تعبیر ہے ، پاکستان اور چین کی 75 سالہ دوستی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو گئی ہے ۔پارلیمانی سفارت کاری نے پاکستان اور چین کے ترقیاتی تعلقات کو مزید مستحکم کیا ہے ، ترقی ہر فرد کا بنیادی حق ہے ،یہ کسی خاص طبقے کی میراث نہیں ہے ۔جی ڈی آئی جنوبی ایشیا کی خواتین نمائندوں کی آواز کا عالمی ترجمان بن گیا ہے ۔ سی پیک سے لے کر سولر پارلیمنٹ تک چین کی مدد سے اداروں کو تقویت ملی۔جی ڈی آئی کے تحت تعلیم، صحت، ڈیجیٹل سہولیات اور ماحولیاتی انصاف پر کام ہوگا۔ پاکستان میں جی ڈی آئی کو پارلیمنٹ، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی میں شامل کیا جائے گا۔