محکمہ زراعت پنجاب ، مرکزِ فضیلت میں شراکت داری

محکمہ زراعت پنجاب ، مرکزِ فضیلت میں شراکت داری

اسلام آباد (دنیا رپورٹ )محکمہ زراعت پنجاب، خوراک کے تحفظ اور زراعت کے مرکزِ فضیلت (FACE) نے ایک تقریب کے دوران اپنی شراکت داری کے ایک اہم سنگِ میل کا جشن منایا۔

 اشتراک کا مقصد استعداد کار میں اضافہ، ڈیجیٹل آلات کا استعمال اور ٹیکنالوجی پر مبنی حل کو دیہی سطح تک پہنچانا ہے ۔ FACE نے بین الاقوامی زرعی ماہرین کو شامل کیا ہے اور پاکستان کے مقامی حالات کے مطابق فصلوں پر مبنی سیمینارز، عملی ورکشاپس، اور تعلیمی ماڈیولز کا انعقاد کیا ہے ۔اس منصوبے کی نمایاں خصوصیت پنجاب کے اہم زرعی علاقوں میں 60 ڈیجیٹل پیسٹ ٹریپس (کیڑے مار خودکار آلات) کی تنصیب ہے ۔ اس کے علاوہ مقامی جامعات کے 30 نمایاں زرعی طلبا کو تین ماہ کے لیے انٹرن شپ پروگرام میں شامل کیا گیا ہے ۔ FACE نے محکمہ زراعت کو لیپ ٹاپس بھی فراہم کیے ہیں تاکہ فیلڈ افسران سیٹلائٹ امیجری، فصلوں کا تجزیہ اور درست مانیٹرنگ کے جدید ٹولز سے فائدہ اٹھا سکیں ۔تقریب میں سیکرٹری زراعت پنجاب، سینئر فیلڈ افسران، ماہرینِ تعلیم، FACE کی انتظامیہ اور کسانوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں