قائد اعظم اور اسلامی یونیورسٹی کے طلبہ کا دورہ پارلیمنٹ ہا ؤس

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے 47 رکنی طلبا و طالبات کے وفد اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ شرعیہ اور قانون کے طلبا نے گزشتہ روز سینیٹ کا دورہ کیا۔
انہیں میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں انہیں سینیٹ کی تاریخ، اہم قومی واقعات، آئینی ترقی اور پارلیمانی ارتقا پر مبنی ایک جامع ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی ، وفود نے سینیٹ ہال کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں ایوان بالا کے اجلاس کی کارروائی کا مشاہدہ کرایا گیا۔