مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کشمیریوں کااتحاد نا گزیر ،ظفر احمد قریشی

 مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کشمیریوں کااتحاد نا گزیر ،ظفر احمد قریشی

راولپنڈی (دنیا رپورٹ )کشمیر کمپین گلوبل یو کے کے چیئرمین ظفر احمد قریشی نے دنیا بھر میں بسنے والے کشمیر یوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اتحاد کا مظاہرہ کریں ۔

یونائیٹڈ کشمیر جرنلسٹس ایسوسی ایشن (یکجا) کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب سے خطاب کے دوران ظفر قریشی نے کہا کہ پاکستان نہ صرف مسئلہ کشمیر کا فریق ہے بلکہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کا دیرینہ اور مستقل وکیل بھی ہے ، پاکستان نے ہمیشہ بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے ، خاص طور پر 2019 میں مقبوضہ کشمیر کی بندش اور حالیہ بھارتی جارحیت کے دوران، پاکستانی اور کشمیری میڈیا نے بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا ہمارے صحافیوں کو مغربی میڈیا کے ساتھ روابط بڑھانے ہوں گے تاکہ مظلوم کشمیری عوام کی آواز دنیا تک موثر انداز میں پہنچائی جاسکے اور بھارت کی جانب سے پھیلائے گئے جھوٹے بیانیے کا توڑ کیا جا سکے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں