ایران ، اسرائیل جنگ خطے کو عدم استحکام کی جانب دھکیلے گی ،مقررین

 ایران ، اسرائیل جنگ خطے کو عدم استحکام کی جانب دھکیلے گی ،مقررین

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)ایران اسرائیل تناز ع کے تناظر میں پاکستان کو اپنے تاریخی تعلقات اور خطے میں بدلتی ہوئی صف بندی کو مدنظر رکھتے ہوئے محتاط اور سفارتی حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

ایران پر اسرائیلی جارحیت اچانک نہیں بلکہ یہ گہری اور دیرینہ سٹرٹیجک منصوبہ بندی اور جغرافیائی سیاسی حرکیات کی عکاس ہے ۔ امریکی پشت پناہی سے اسرائیل ایران کی علاقائی صلاحیتوں اوراہمیت کو ختم کرنا چاہتا ہے ۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ خطے کو مزید عدم استحکام کی جانب دھکیلے گی ۔ ان خیالات کا اظہارانسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈی ( آ ئی پی ایس ) کے زیر اہتمام منعقدہ مباحثے میں مقررین نے کیا ،مباحثے میں آئی پی ایس کے چیئر مین خالد رحٰمن ،سابق سفیر ابرار حسین، سابق سفیر نصراللہ خان، سابق سفیر رفعت مسعود، سابق سفیر نائلہ چوہان اور بریگیڈیئر (ر) طغرل یامین نے اظہار خیال کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں