سرکاری ملازمین کا 25جون کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان

راولپنڈی( خصوصی نامہ نگار) پنجاب کے سرکاری ملازمین نے حکومت کی ملازمین کش پالیسیوں کے خلاف 25 جون کو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ دس فیصد اضا فہ قبول نہیں ،مسجد شہدا سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکا لیں گے ۔
آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کا ہنگامی اجلاس خالد جاوید سنگھیڑہ، یاسین وڑائچ، فائزہ رعنا کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پنجاب حکومت کی ملازمین کش پالیسیوں کو زبردست تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور بجٹ میں 10 فیصد تنخواہوں، 5 فیصد پنشن میں اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے 25 جون کو مسجد شہدا سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا ۔