آ ئی ٹی پی کا1664دھواں چھوڑنے والی گا ڑیوں کیخلاف ایکشن

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے رواں سال 1664دھواں چھوڑنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کیں ۔
اسلام آباد کے اہم مقامات اور شاہراہوں پر تعینات دستے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کر رہے ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد سید ذیشان حیدر نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں انسانی صحت کے لئے خطرناک ہونے سمیت شہریوں کے لئے وبال جان ہیں ان کے خلاف کارروائی کرکے وفاقی دارالحکومت کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، وہ تمام پبلک سروس گاڑیاں جن کے پاس فٹنس سرٹیفکیٹ موجود نہیں ہوں گے انہیں بند کیا جا سکتا ہے ۔