آر ڈی اے کی کارروا ئی ، نجی فارما سیو ٹیکل میڈیکل کمپنی سیل

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ کی ہدایت پر انفورسمنٹ سکواڈ نے زوننگ اور تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی پر ہائی کورٹ روڈ راولپنڈی پر قائم نجی فارماسیوٹیکل میڈیکل کمپنی کو سیل کر دیا ہے ۔
ترجمان آر ڈی اے کے مطابق مذکورہ کمپنی بغیر منظوری کے کام کر رہی تھی اور زمین کے استعمال کے اصولوں کی خلاف ورزی کی مرتکب ہو رہی تھی۔ یہ کارروائی راولپنڈی میں زوننگ کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے جاری مہم کا حصہ ہے ۔ ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے اس موقع پر کہا ہم تمام تجارتی اداروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ مناسب منظوریوں کے بغیر کسی بھی قسم کی تعمیر یا تجارتی سرگرمی سے گریز کریں۔ انہوں نے بلڈنگ کنٹرول ونگ کو غیر قانونی رہائشی اور کمرشل عمارتوں کی منظوری، کمرشلائزیشن، تکمیلی نقشوں، عمارتوں کے منصوبوں اور آرڈی اے کے زیر کنٹرول علاقے میں تمام غیر قانونی رہائشی کم کمرشل عمارتوں کی منظوری کے لیے فیس اور چارجز کے حوالے سے سروے کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔