اے این ایف کا ایکشن، 39 کروڑ 67 لاکھ روپے کی منشیات برآمد

راولپنڈی (خبر نگار) اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں 3 منشیات سمگلرز کو گرفتار کرکے 39 کروڑ 67 لاکھ روپے کی 362.182 کلو گرام منشیات برآمد کرلی۔۔۔
کارروائیاں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ، کراچی جناح انٹرنیشنل ا یئر پورٹ، ملتان ،لاہور،ڈی جی خان روڈ لورالائی کے علاقوں میں کی گئیں،تمام ملزموں کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے۔ غیر آباد علاقے سے سمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 148 کلو مارفین اور 204 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔