کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے زیر اہتمام 11 آئی کیمپس کا انعقاد

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے زیر اہتمام 11 آئی کیمپس کا انعقاد

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے لگائے گئے 11 آئی کیمپس کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئے۔

یہ کیمپس سندھ، بلوچستان، پنجاب اور آزاد جموں و کشمیر کے شہری و دیہی علاقوں میں لگا ئے گئے  ،اس دوران 43,294 مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا، جبکہ 4,484 سے زائد مریضوں کی سرجریاں کی گئیں۔ اس کے علاوہ 11,050 عینکیں مفت تقسیم کی گئیں۔ اور مستحق مریضوں کو ڈاکٹرز کی جانب سے تجویز کردہ ادویات بھی فراہم کی گئیں۔یہ پروگرام کراچی، ماتلی، کندھارو، شکارپور، حیدرآباد، نصیرآباد، خاران، خضدار، جہلم اور راولا کوٹ میں منعقد ہو ئے ، کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے ان کیمپس کے ذریعے ہزاروں مریضوں کی زندگی میں روشنی واپس لا کر ایک روشن مستقبل کی امید دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں