ایف جی ای ایچ اے کے 7 کمرشل پلا ٹس 3.5 ارب میں نیلام

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے سیکٹر 13-Gاور 14-G اسلام آباد کے 7 کمرشل پلاٹس 3.5 ارب روپے میں نیلام کردیئے۔
چیئرمین آکشن کمیٹی نجیب اکرم نے نیلامی کی کامیابی پر اظہارِ مسرت کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد ہاؤسنگ اتھارٹی کے شفاف نظام کا مظہر ہے ۔ انہوں نے اپنی ٹیم، میڈیا نمائندگان، سکیورٹی اداروں اور دیگر متعلقہ محکموں کی خدمات کو سراہا۔