مختلف مدارس کے اسا تذہ و طلبا کا دورہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے مختلف دینی مدارس کے فیکلٹی ممبرز اور طلبا نے آرمی سکول آف فزیکل ٹریننگ سینٹر اور۔۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ طلبا کو آرمی سکول آف فزیکل ٹریننگ سینٹر اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کے مختلف تربیتی پہلوؤں سے روشناس کرایا گیا۔ طلبا اور فیکلٹی ممبرز نے پاکستان آرمی کی تربیت کے معیار اور نظم و ضبط کو سراہا۔ طالب علم حمزہ ارشد کا کہنا تھا کہ فوج کی ٹریننگ دیکھ کر کافی حوصلہ افزائی ہوئی، ٹرینیز نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیں دکھائیں جو کہ بہت اعلیٰ تھیں، آئی ایس پی آر اور پاک فوج کا شکریہ اداکرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیں یہ سب قریب سے دیکھنے کا موقع دیا، آج سے 20سال قبل جامعتہ الرشید کے رئیس سے ہم نے سننا شروع کیا کہ اس ملک کیلئے پاک فوج کا قیام کتنا ضروری ہے، ان کا عملی مشاہدہ نہیں کیا تھا۔ فیکلٹی ممبر سفیان علی نے کہا کہ آج ہم نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں رئیس کے ان الفاظ کی صحیح تفسیر دیکھی۔