مندرہ، غیر قانونی مقیم 49افغان شہری تحویل میں لے لیے گئے
راولپنڈی (خبرنگار) صدر ڈویژن پولیس نے مندرہ کے علاقہ میں سرچ آپریشن کے دوران ملزم کے ڈیرے سے۔۔
غیر قانونی مقیم 49افغان باشندوں کو تحویل میں لے لیا جن میں 2مرد، 12خواتین اور 35بچے شامل ہیں، ملزم افغان شہری ہے جس کا افغان کارڈ زائد المیعاد تھا، دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کے ڈیرے پر مزید افغان شہری بھی موجود ہیں۔ ملزم کو چند روز قبل اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت صدر بیرونی کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔