مری سنی بینک کے قریب آتشزدگی، گھر اور دکانیں خاکستر

مری سنی بینک کے قریب آتشزدگی، گھر اور دکانیں خاکستر

مری (نمائندہ دنیا) معروف کاروباری مرکز سنی بینک چوک مری میں مقامی ہوٹل کے ساتھ گھر اور ملحقہ دکانوں کو آگ لگ گئی ۔۔

جس سے گھر اور کچھ دکانیں جل گئیں، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122مری کی امدادی ٹیم تین فائر ٹینڈرز کے ساتھ موقع پر پہنچی اور فوراً امدادی کارروائیاں شروع کیں اور آ گ پر قابو پا کر دیگر دکانوں، کمرشل عمارتوں کو محفوط کر لیا، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں