ایف جی ای ایچ اے میں بے ضابطگی پر 4افسر معطل

ایف جی ای ایچ اے میں بے ضابطگی پر 4افسر معطل

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے سیکٹر G-14/1میں 26 BUPایوارڈز جاری کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کیلئے ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کی ۔۔

جس میں فیض عمر سیال، ڈائریکٹر ایڈمن، عاصم عامر، ڈائریکٹر آئی ٹی، صاحبزادہ قاسم نور، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس، حارث فواد اسسٹنٹ ڈائریکٹر جی آئی ایس شامل تھے۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ ڈائریکٹر جنرل کو پیش کی جس کے نتیجے میں بے ضابطگی کے ذمہ داروں کو معطل کر دیا گیا ہے جن میں ڈی سی LACیاسر قیوم، ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر (BUP)محمد وقاص، عرفان ڈوگر تحصیلدار اور عبید اسحاق سب انجینئر شامل ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی نے منسٹری آف ہاؤسنگ کو رپورٹ ارسال کر دی ہے اور کہا ہے کہ ان افسران و ملازمین او ر دیگرکے خلاف ای اینڈ ڈی رولز کے مطابق کارروائی کی جائے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں