چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجو کیشن اتھارٹی راولپنڈی امان اللہ خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) حکومت پنجاب کے محکمہ سکول ایجوکیشن نے چیف ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی امان اللہ خان کو ان کے عہدے سے فوری طور پر ہٹا دیا ہے۔۔
اور ان کی جگہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری ضلع شیخوپورہ طارق محمود کو چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ضلع راولپنڈی تعینات کر دیا ہے۔ امان اللہ کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، امان اللہ خان کی خدمات محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب لاہور کے سپرد کر دی گئی ہیں۔