نویں جماعت میں داخلہ کی آ خری تاریخ 20جولائی مقرر
راولپنڈی (خاور نواز راجہ) پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے نویں جماعت کے داخلوں کی تاریخ میں مزید توسیع کر دی۔۔
جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبا کو ’’میٹرک ٹیک‘‘ جیسے نئے تعلیمی پروگرامز میں داخلے کا موقع فراہم کیا جاسکے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نویں جماعت میں بغیر لیٹ فیس کے داخلہ کی آخری تاریخ 20جولائی 2025تک بڑھا دی گئی ہے۔ نویں جماعت میں لیٹ فیس 600روپے کیساتھ داخلہ کی آخری تاریخ 21جولائی 2025سے 4اگست 2025مقرر کی گئی ہے۔ طلبا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخوں تک اپنی فیس جمع کروا کر کمپیوٹرائزڈ فیس چالان کے ہمراہ اپنے داخلے کی ہارڈ کاپی متعلقہ بورڈز میں جمع کرائیں۔