کمشنر آفس راولپنڈی میں کلینک آن وہیل فیز ٹو کا افتتاح
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر آفس راولپنڈی میں کلینک آن وہیل فیز ٹو کا افتتاح کر دیا گیا۔۔
افتتاح ایم این اے طاہرہ اورنگزیب نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کے ہمراہ کیا۔ کلینک آن وہیل فیز ٹو راولپنڈی میں ٹوٹل 25گاڑیاں آ ئی ہیں جن میں سے 6الٹرا ساؤنڈ اور 19میڈیسن کی ہیں۔ ہر گاڑی میں ایک ڈاکٹراور ایک ڈسپنسر ہوگا جو گھروں میں جا کر لوگوں کا علاج کرینگے، طاہرہ اورنگزیب نے کلینک آن وہیل کیلئے موجود نئی گاڑیوں کا جائزہ لیا او ر طبی عملے کو لگن کے ساتھ خدمت کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کلینک آن وہیل سے عوام کو گھر کی دہلیز پر علاج معالجے کی سہولیات میسر ہوں گی۔