کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کی ورلڈ رینکنگ میں بہتری

کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد  کی ورلڈ رینکنگ میں بہتری

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد نے عالمی درجہ بندی میں کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2026میں 664ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔۔

اس سال کی رینکنگ میں دنیا بھر سے 1500یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کی گئی ہے جن میں پاکستان سے 18یونیورسٹیاں شامل ہیں۔ کامسیٹس کا پاکستانی یونیورسٹیوں میں چھٹا نمبر ہے، ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر ساجد قمر نے اس موقع پر فیکلٹی، طلبا اور سٹاف کو مبارکباد دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں