دوران محرم شہریوں کی سہولت کیلئے مؤثر ٹریفک پلان تشکیل دینے کی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایس پی ٹریفک ماجد اقبال نے ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز میں اجلاس کا انعقاد کیا۔۔
، اجلاس میں تمام زونل ڈی ایس پیز اور محرران نے شرکت کی۔ ایس پی ٹریفک نے محرم الحرام میں ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدا یت کی کہ محرم الحرام میں شہریوں کوسفری سہولیات کی فراہمی کیلئے موثر ٹریفک پلان تشکیل، جلوسوں کے متعین کردہ روٹس پر موثر ڈائیورشنز کا انتظام کیا جائے اور شہریوں کو متبادل راستے فراہم کئے جائیں۔