پولیس نے ٹریل 5پر راستہ بھول جانیوالے 2شہریوں کو تلاش کر لیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے ’’پکار15‘‘ کی کال پر ہائیکنگ ٹریل پر راستہ بھول جانے والے شہریوں کو تلاش کر لیا، ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جواد طارق نے پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔۔
ون فائیو پر کا ل موصول ہوئی کہ دو شہری تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقہ میں واقع ٹریل فائیو پر دوران ہائیکنگ راستہ بھول گئے اور ان سے رابطہ بھی نہیں ہو پا رہا ہے، جس پر پولیس ٹیموں نے سر چ آپریشن شروع کیا اور قلیل وقت میں راستہ بھٹکنے والے دونوں شہریوں کو بحفاظت تلاش کر لیا جو اسلام آباد گھومنے پھرنے کیلئے آئے تھے۔