راولپنڈی:ڈکیتی، چوری، منشیات فروشی میں ملوث 11ملزم گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی، چوری، منشیات فروشی میں ملوث 11ملزم گرفتار کر لئے۔ ملزموں سے 3کلو سے زائد چرس، 100لٹر شراب اور لوٹی گئی رقم 31ہزار روپے برآمد کر لیے گئے۔
روات پولیس نے ایک فرد کو گرفتار کر کے 1کلو 540گرام چرس، آر اے بازار پولیس نے 2افراد کو گرفتار کر کے 1کلو 500گرام چرس برآمد کی۔ دیگر 6افراد کو گرفتار کر کے 100لٹر شراب برآمد کی گئی۔ کہوٹہ پولیس نے 3افراد کو گرفتار کر کے 60بوتل اور 10لٹر شراب، بنی پولیس نے ایک فرد کو گرفتار کر کے 20لٹر شراب، تھانہ سٹی پولیس نے ایک فرد کو گرفتار کر کے 5لٹر شراب، واہ کینٹ پولیس نے ایک فرد کو گرفتار کر کے 5لٹر شراب برآمد کی۔ نیو ٹاؤن پولیس نے ڈکیتی میں ملوث 2افراد کو گرفتارکر چھینی گئی رقم 31ہزار روپے برآمد کیے۔ تمام مقدمات درج کر لیے گئے۔